اسلام آباد(اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ حکومت پنجاب 3ارب71کروڑروپے کی لاگت سے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو سبسڈی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ قومی منصوبہ کے تحت 13بارانی اضلاع کے کمانڈ ایریا میں اضافہ کیلئے بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 480تالابوں کی تعمیر پر بمعہ سولر سسٹم 60فیصد سبسڈی، 736ڈگ ویل بمعہ سولر سسٹم 60فیصد سبسڈی،500 لیزر لینڈ لیولرز پر2لاکھ50ہزار روپے فی یونٹ سبسڈی،600غیر نہری کھالاجات/ایریگیشن سکیم کی اصلاح پر(3لاکھ روپے فی سکیم سبسڈی) فراہم کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ 6383ایکڑپر پھلدارپودے لگانے، 16538ایکڑپر آئل سیڈ/دالیں اور 11562 ایکڑ پر چارہ جات کیلئے بیج پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ مالی سال 2023-24کے دوران ان سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے کاشتکار متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) جبکہ پھلدار پودوں، آئل سیڈ/دالیں اورچاری جات پر سبسڈی کے متعلق معلومات کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)یا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاترسے رابطہ کریں۔
3ارب71کروڑروپے کی لاگت سے بارانی کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم :ترجمان
Jul 31, 2023