فیروز والہ( نامہ نگار) ڈکیتی، چوری اورراہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوو¿ں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔مزاحمت پر ڈاکووں نے دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ونڈالہ نہر پر ڈاکو باپ یاسین اور بیٹے سے پونے دو لاکھ روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ دن دیہاڑئے2موٹرسائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے کھاد کے ڈیلر ملک آصف کی دکان میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر2لاکھ روپے لوٹ کرفرار،اسی تھانہ کی حدود میں دو ڈاکووں نے محمد زبیرسے ہزاروں روپے نقدی اور 2موبائل ، بہاول کوٹ کے قریب کھیتوں میں پانی لگانے والے محنت کش رفاقت علی سے نقدی اور موبائل‘پنڈی ماچھیاں کے قریب2ڈاکو منیراحمد سے موٹرسائیکل اور40ہزارروپے نقدی، چھین کر لے گئے۔ جوئیانوالہ موڑ پر دکان کے مالک کو2ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل سواروں نے ہینڈزپ کروا کر ہزاروں روپے کی رقم اور2قیمتی موبائل چھین لئے۔صدرمریدکے کے رزرعی رقبہ میں ملازمین ریاض اوروسیم کو3ڈاکو ﺅںنے ہینڈزپ کروا کررسیوں سے باندھ دیا ‘ٹریکٹر اورروٹر سمیت فرارہو گئے ۔ چک نمبر38میںچور محمدیونس کی بلڈنگ میٹریل کی دکان کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑئے۔ راوی ریان کے قریب2ڈاکو علی رضا کو یرغمال بناکر30ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔