یوم عاشور پر 53614 عزاداروں کوایمرجنسی سروسز فراہم کی : سیکرٹری ایمر جنسی سروسز


لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ریسکیو ٹیموں کی تعریف کی جنہوں نے یوم عاشور ہ کے موقع پراپنی چھٹیاں عوامی خدمات پر قربان کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جلوسوں و مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کرنے کےساتھ ساتھ سیلاب زدہ اضلاع میں سیلاب متاثرین کے ہنگامی انخلا میں بھی مدد فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں عاشورہ کی 3979 مجالس وماتمی جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کرتے ہوئے کل 53614 عزاداروں کوایمرجنسی سروسز فراہم کیں۔ماتمی جلوسوں کے دوران زخمی ہونے والے معمولی نوعیت کے52266 عزاداروں کی موقع پرہی مرہم پٹیاں کی گئیں جبکہ1345 شدید نوعیت کے زخمی عزاداروں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن