لاہور(نامہ نگار)لیاقت آباد پولیس نے 120 مردہ مرغیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ لیاقت آباد پولیس نے لاہور کے علاقے میں ملزم عثمان گندے نالے کے کنارے پھینکی گئی مردہ مرغیاں اکھٹی کر کے پلاسٹک کے توڑوں میں بھر رہا تھا۔ شہریوں نے دیکھ کر پولیس کو ریسکیو15 پر کال کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عثمان کو گرفتار کرکے توڑوں میں بند 120 مردہ مرغیاں برآمد کر لی ہیں۔ ملزم عثمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ مردہ مرغیاں اکٹھی کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔ پولیس کی ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔