لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے مرکز ی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؓ دین کی بقاءاور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں،تمام مظالم سہہ کر امام حسین اور محمدمصطفی کے خانوادہ نے دین محمدی کو تحریف یزیدیت سے بچایا، آزادی،تحفظ شریعت، احترام آدمیت،، بیداری، زندگی،زبردستوں کو زیر کرنے کاپیغام حسین ہے،ظالم وفاجر اور دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یزید کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔فلسطین وکشمیر کے مظلوم مسلمان آزادی اور حقوق کیلئے سیدنا امام حسین کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے،فلسطین و کشمیری مسلمانوں کی آزادی قریب ہے۔
فلسطین وکشمیر کے مسلمان سیدنا امام حسین کے نقش قدم پر گامزن ہیں:شاداب رضا نقشبندی
Jul 31, 2023