لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے باجوڑدھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔اس طرح کے واقعات سے سیاسی کارکنوں کو جمہوری و سیاسی عمل سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ خیبر پی کے اور بلوچستان میں گزشتہ 2 دہائیوں سے بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے۔وقت آگیا کہ پاکستانی قوم کو متحد ہوکر ان دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔سیاسی عمل سے خوفزدہ ہوکر سیاسی تقریبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔پاک افغان سرحدی علاقوں میں چھپے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے۔دلخراش واقعے میں شہید ہونےوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کےلئے دعاگو ہوں۔