ہمیںذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا :عبد الغفار روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک دشمن قوتوں نے ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے گا۔ یہ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مزہب اور سیاست کے نام پر انتشار اور افتراق پیدا کرنے کی کوشش کی وہ ناکام رہا۔ اس لیے دینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی سالمیت انتشار کے خاتمے اور غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے مثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا۔ اگر مذہبی وسیاسی جماعتوں اس طرف توجہ نہ دی تو عوام پہلے ہی بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہ ان سے نفرت کریں گے کیونکہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو لالی پاپ دے کر اقتدار حاصل کیا لیکن ان کی پریشانیوں کے خاتمے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کے حربے اس وقت استعمال کرتا ہے جب ہم اندورنی طور پر خلفشار کا شکار ہوتے ہیں ہمیں متحد ہو کر ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہو گا تاکہ غربت کا خاتمہ ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن