لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جب تک ہم شہدائے کربلاؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یزیدان وقت کو ظلم سے روکنے کیلئے میدان عمل میں نہیں آئیں گے۔ امام حسینؓ کی روح ہم سے کبھی خوش نہیں ہو گی نہ ہمارے حالات بدلیں گے۔ انہوںنے کہا کہ نواسہ رسولؓ نے ظلم کے خلاف عظیم قربانی دے کر مظلوموں کو زبان حوصلہ عطاءکیا اور قیامت تک ا±مت مسلمہ کو یہ درس دیا کہ تمہاری جانوں سے زیادہ عزیز رسول اللہ کی شریعت ہے۔ جب اس پر آنچ آنے لگے تو اپنی زندگیاں قربان کرکے بھی اس کا دفاع کرنا چاہیے۔ آج ہم نے واقعہ کربلا کے ا±س عظیم مقصد کو فراموش کردیا ہے جس کیلئے حضرت سیدنا امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ آج وقت کے یزیدایک بار پھر مسلمانوں پرکربلا برپا کیے ہوئے ہیں۔ جو حکمران اپنی رعایا کے ساتھ عدل نہیں کرتا ان کی خبر گیری نہیں کرتا وہ اللہ رسولؓ کا بھی اور عوام کا بھی مجرم ہے اور جہنم کا ایندھن ہے۔ حکمران چار دن کے اقتدار کیلئے اپنی آخرت خراب نہ کریں۔ عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے آسانیاں مہیا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں” شہادت کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔