لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی نظام اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کے نفاذکا نام ہے۔اسلامی حکومت کا قیام فلسفہ کربلا اورعبادات سے زیادہ اہم ہے۔ ظالم نظام اورعوام دشمن حکمران سے ٹکرانا ہی پیغام شہادت حسینؓ ہے۔ہر وہ فرد جو اپنے دور کے یزید کو للکارتا ہے‘کاروانِ حسین کا سپاہی ہے۔قوم فرسودہ نظام کو بدل کر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ عوام مہنگائی بے روزگاری، بھوک افلاس اور یوٹیلیٹی بلز کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے جبکہ حکمران طبقہ ملک و قوم کے وسائل کو بری طرح لوٹ کر عوام کا معاشی قتل کررہا ہے۔ پاکستانی قوم کا پیسہ جرنلوں، ججوں، سینیٹرز، وزیروں ،مشیروں او ربروکریٹس کی عیاشیوں کیلئے نہیں ملک و قوم کی امانت ہے۔ عوام آزمائے ہوئے ظالم جاگیرداروں اور وڈیروں کہ بجائے جماعت اسلامی کی دیانتدار اور باصلاحیت قیادت پر اعتماد کرے اور آئندہ انتخابات میں ترازو پر مہر لگا کر کرپشن فری اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب میں شہادت امام حسین اور فلسفہ کربلا پرخطابات کرتے ہوئے کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کے دور میں حکومت بنانے کیلئے جس چیز کو بیعت کہتے تھے آج اسے“ووٹ ”کہتے ہیں۔
اسلامی نظام اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کے نفاذکا نام: ضیاءالدین انصاری
Jul 31, 2023