لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔ سویڈن میں قرآن جلا کر جہاں دہشتگردی کی گئی وہاں مسلمانوں کے ایمان اور جذبات سے کھیلا گیا۔ مسلمان ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شہدائے اسلام کی قربانیاں دین حق کی بقاءکیلئے ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہیں اور اسلام کے خلاف سازشوں کا ہروقت مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنے اور دین حق کیلئے ہر قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان،جمعیت لاہور کے سرپر ست مولانا محب النبی ،مولانا عزیز الرحمن ثانی ،حافظ اشرف گجر،محمدافضل خان ،حافظ بلا ل درانی ،حافظ شفیق الرحمن گجر، عبدالحفیظ نے طیبہ مسجد پاک بلاک اقبال ٹاو¿ن اور سلیم میرج ہال میں حاجی عبد الرشید کی بیٹی کی تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی رمضان ،عبدالرحمن ،حافظ عامر ،سید فہد حسین ،قاری منظور چترالی ،محمدعبداللہ، عبدالحنان اور دیگر موجود تھے۔علماءنے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو دین اسلام حضرت عمر فاروقؓ ،حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے دینی مدارس علمائ، خطباءکے ساتھ جوڑنا ہوگا۔ کفر مسلمان کے ایمانی ،دینی ماحول کے ساتھ لوگوں کو جڑا پاکر اس مایوسی ہوتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں اور بچیوں کو قرآن وسنت کی تعلیمات سکھائی جائیں۔