میو ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے وی سی کے ای یو ، سیکرٹری فنانس کی سربراہی میں اجلاس

لاہور ( نیوز رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق میو ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل کے کی سربراہی میں جائزہ اجلاس۔اجلاس کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر میو ہسپتال کی مرمت اور بحالی اور جاری کاموں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی قاسم امین، میو ہسپتال سے محمد امین، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو شہزاد زبیر، فرینڈز آف میو ہسپتال سے عثمان تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ایمرجنسی، او پی ڈی، کیفے ٹیریا اور ریڈنگ روم کی ری ویمپنگ کیلئے مجوزہ کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ماسٹر پالان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری فنانس کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو ایم اینڈ آر گرانٹ سے فنڈز پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی، آوٹ ڈور بلاک، کیفے ٹیریا/ کے ای ایم یو ریڈنگ روم میں جاری کاموں اور میو ہسپتال کے پرانے بلاک کا تفصیلی دورہ کیا اور آئی ڈی اے پی اور سی اینڈ ڈبلیو ٹیم کو جلد از جلد تکمیل کیلئے احکامات جاری کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن