پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز و اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے گزشتہ روز فرانس میں شمع انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اور پاکستان بزنس فورم فرانس کے وفود نے گلدستہ پیش کر کے بیرسٹر امجد ملک کا استقبال کیا۔ ممتاز مسلم لیگی رہنما سی ای او شمع انٹرنیشنل سردار ظہور اقبال نے بیرساتر امجد ملک اور دیگر مہمانوں کو شمع انٹرنیشنل کے وئر ہاو¿س کا وزٹ کروایا اور شمع برانڈ کی مصنوعات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز میں پاکستانیوں کے کامیاب کاروبار دیکھ خوشی ہوتی ہے۔ اورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ہمیشہ پاکستانی بزنس مینوں کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے ادوار حکومت میں کاروباری طبقے کی مشاورت سے معیشت کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کئے۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے سردار ظہور اقبال کو اپنی کتاب (پاکستان کا سفر) دستخط کر کے دی۔ سی ای او شمع انٹرنیشنل سردار ظہور اقبال نے بیرسٹر امجد ملک اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر راجہ علی اصغر ، حاجی اسلم چوہدری، طلعت چوہان، خرم شہزاد وزیر آبادی، خان اصغر ،سبط مزمل، حاجی نثار، چوہدری عبدالقادر، راجہ اشفاق، سردار عاقل، سردار حسیب ،محمد ذولفقار، عبدالشکور، زاہد مصطفی اعوان، محمد عمران، چوہدری محمد حسین اور دیگر موجود تھے۔