ورلڈ کپ، پی سی بی نے ٹیم بھارت بھیجنے کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ 2023 ء میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی بھارت روانگی کی اجازت کا معاملہ آئندہ چند روز میں نمٹائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت روانگی کیلئے حکومت کو اجازت دینے کا خط لکھا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ بھارت میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ہمسایہ ملک روانگی پر منگل یا بدھ کو حکومت سے بریفنگ لیں گے۔حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 14 رکنی ہائی پروفائل کمیٹی بنا رکھی ہے جو قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت  جانے کے اہم معاملہ کو دیکھ رہی ہے۔ایشیا کپ کیلئے بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ہے۔ اس کا موقف ہے کہ ان کی حکومت کی طرف سے پاکستان جاکر کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔پاکستانی ٹیم کی بھارت جاکر کھیلنے کے معاملے پر بھی مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تاہم بورڈ حکام کا موقف ہے کہ آئی سی سی ایونٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم کو بھارت جاکر ضرور کھیلنا چاہیے، اس سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔ذکاء اشرف حکومتی حکام کو اپنی رائے سے بھی آگاہ کریں گے، ان سے بھی بھارت روانگی پر بریفنگ لیں گے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرنی تھی جو اب کینسل ہوگیا ہے۔ذکاء اشرف اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کو یقینی بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ رواں ہفتے اپنے اسلام آباد کے دورے میں وہ اس حوالے سے بھی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور سی ڈی اے حکام سے بات کریں گے۔ذرائع  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو فوری حتمی شکل دینا ہے جس کیلئے مشاورتی عمل آج پیر سے پھر شروع ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ کی شروعات ہے اور اس کیلئے گزشتہ ہفتے مشاورتی عمل کا آغاز کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین مصباح الحق نے کیا تھا جس کا آغاز اب پھر چھٹیوں کے بعد آج سے ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے معاملات زیرِ غور نہیں کیونکہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔ ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی تعداد کے فیصلے کے بعد جلد ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کیا جائیگا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے حوالے سے نہ فیصلہ ہوا ہے نہ مشاورت ہوئی ہے، بلاوجہ کا تاثر دیا گیا کہ مینجمنٹ تبدیل کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نو چینج نیڈ اِن دی مینجمنٹ کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا، سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی اس ٹرینڈ کی توثیق کی۔ کوچز کی تعیناتی کے طریقہ کار کا ضرور جائزہ لیا جائیگا جبکہ فوری تبدیلی ایجنڈے میں شامل نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...