مسجد کی شہادت افسوسناک: بہاولپور یونیورسٹی واقعہ پر جوڈیشل کمشن بنایا جائے‘ طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیئے۔ پشاور میں مسجد کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منظورالاسلامیہ میں علماء و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر بہاولپور یونیورسٹی میں منشیات فروخت ہوتی تھی تو پتہ لگایا جائے کون فروخت کرتا تھا، بہاولپور یونیورسٹی کے واقعہ نے ہر اس  لڑکی کے والدین کو پریشان کردیا جو یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ پر  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ فوری طور پر  جوڈیشل کمشن بنائیں اور قوم کی بچیوں کو منشیات پر لگانے والوں کو یونیورسٹی کے دروازے پر لٹکایا جائے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی شدید  مذمت کرتے ہیں۔ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اس واقعہ کی مذمت ہونی چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...