ڈھاکا(این این آئی)بنگلادیش میں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ لے کر اپوزیشن مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے، حکومت کے خلاف اپوزیشن مظاہرین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی حکومت دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد نے شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا، پولیس نے ربر کی گولیاں اور آنسوگیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔جھڑپوں میں 6 مظاہرین اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔مظاہروں سے ڈھاکا کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ شدید متاثر ہو گیا۔ مرکزی شاہراں پر شدید ٹریفک جام رہا۔بنگلادیش میں اپوزیشن جماعتیں گزشتہ سال سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔بنگلادیشی اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
بنگلا دیش، اپوزیشن سراپا احتجاج، وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ
Jul 31, 2023