اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ان کی وزارتِ خزانہ کے دور میں دکانوں پر ٹیکس اندرونی سیاست کی وجہ سے نہ لگ سکا۔ 22 لاکھ دکانیں ہیں صرف 30 ہزار ٹیکس دیتی ہیں، تمام دکانداروں پر 3 ہزار روپے ٹیکس لگادیں تو ان پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ زراعت پر انکم ٹیکس لگائیں گے تو بہت مشکل ہوجائے گی، پراپرٹی پر ٹیکس ہونا چاہیے، لوگ فائلیں بیچ اور خرید رہے ہوتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ کنسٹرکشن سیکٹر کو آگے لے کر جانا چاہیے، انڈسٹری لگانے کیلیے مختلف نان آبجیکشن سرٹیفکٹ (این او سی) مانگے جاتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ انڈسٹری لگانا مشکل اور ریئل اسٹیٹ میں پیسہ لگانا آسان ہے۔
تمام دکانداروں پر 3 ہزار روپے ٹیکس لگادیں زیادہ فرق نہیں پڑے گا، مفتاح اسماعیل
Jul 31, 2023