اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے آرمی ایکٹ کی منظوری میں کردار ادا کرنے والے اپنی پارٹی کے ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، پارٹی نے شبلی فراز کو جائزہ کمیشن کا سربراہ بنا دیا۔ تحقیقات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب ارکان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔