بہاولنگر(آئی این پی ) بہاولنگر کے علاقے میں نوجوانوں کو سیلابی پانی میں سیلفی بنانے کا جنون مہنگا پڑ گیا۔ مومیکا روڈ پر سیلفی بناتے ہوئے 3 نوجوان لڑکے سیلابی پانی میں ڈوب گئے، دو کو زندہ نکال لیا گیا۔ 12 سالہ عثمان پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔