شبر زیدی صاحب کا انٹرویو کوئی نیا سکینڈل نہیں تھا: فواد چوہدری

Jul 31, 2023

 اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میں نہیں سمجھتا شبر صاحب کا انٹرویو کوئی نیا اسکینڈل تھا، درحقیقت معیشت اور سیاست کا تعلق پیچیدہ ہے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا شبر صاحب کا انٹرویو کوئی نیا اسکینڈل تھا، درحقیقت معیشت اور سیاست کا تعلق پیچیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کن طبقات کو ٹیکس کریں گے اور کن کو ریلیف دیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ فیصلے میثاق معیشت پر نہیں ہوتے سیاست پر ہوتے ہیں، اس انٹرویو پر تحریک انصاف کا ردعمل غیر ضروری تھا۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ کنسٹرکشن سیکٹر کو بڑھانا چاہتے ہیں تو پراپرٹی کو ٹیکس تو نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں