میانوالی: ترک خاتون کو شادی کیلئے بلانے والا زیادہ عمر دیکھ کر غائب

Jul 31, 2023

میانوالی (نامہ نگار) ترک خاتون کو شادی کے لیے بلانے والا موسیٰ خیل میانوالی کا نوجوان شیراز خان زیادہ عمر دیکھ کر غائب ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر دوستی، شادی کا وعدہ ہوا، فیس بک پر خاتون نے پروفائل جوانی کی تصویر لگائی ہوئی تھی۔ 54 سالہ ترک خاتون کو اصل میں دیکھا تو " نوجوان یہ کہتے ہوئے یہیں رکو تمہارے لئے بوتل لے کر آتا ہوں‘‘ کہہ کر نو دو گیارہ ہو گیا۔ 

مزیدخبریں