کچہ آپریشن: 60 ہزار ایکڑ رقبہ کلیئر‘ 12 ڈاکو ہلاک‘ 51 پکڑے: آئی جی

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جنوبی پنجاب کچہ کے علاقے میں جاری آپریشن کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں کلئیر کرائے گئے علاقوں، گرفتار و ہلاک ڈاکوؤں اور ہنی ٹریپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ سے جاری کچہ کریمنلز، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے 60 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ کلئیر کروایا گیا۔ آپریشن کے دوران 12خطرناک ڈاکو ہلاک، 51 گرفتار، 26 نے خود کو سرنڈر کیا۔ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ فلڈ سیزن کے بعد بھی آپریشن جاری رہے گا۔ 50 سے زائد مغویان کو کچہ کریمنلز کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کروایا گیا۔ کچہ آپریشن کے دورن ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا،7 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ کلئیر کروائے گئے علاقوں میں 40 چوکیاں، 14 بیس کیمپ اور بچوں کو تعلیم  دینے کیلئے 6 پولیس سکولز قائم کئے گئے جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرسٹرکچر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری اور کاروباری لوگ ہنی ٹریپ سے بچنے کیلئے رحیم یار خان  پولیس کے خصوصی نمبر 9230337-068 سے رابطہ کریں۔ کوئی خاتون کال کرکے جنوبی پنجاب یا سندھ کے علاقے میں بلائے تو فوری پولیس کو اطلاع کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...