حکومت نےاسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ 9 اگست مقرر ہو گئی ہے ، نگران وزیراعظم کیلئے چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی سے چار روز قبل میٹنگ ہوئی ہے ، میٹنگ میں چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہواہے ،مشاورت کے بعد نام قیادت کے پاس چلے جائیں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو نام ہم نے دیئے ہیں ان میں کوئی بیوروکریٹس شامل نہیں ،جو نام دیئے ہیں ان میں عام شہری ہیں جن کی اچھی ساکھ ہے، ایک کا تعلق سیاست کے ساتھ ہے ،ایک شخصیت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ مقرر ہو گئی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے  مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے کبھی نگران وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ،نگران حکومت بننے کے90 روز کے اندر الیکشن ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن