سول اسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چوری ہوگئیں

اسپتال انتظامیہ کے مطابق چور نیورولوجی کی او پی ڈی سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چرا کر لے گئے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دو روزہ سرکاری چھٹیوں کی وجہ سے او پی ڈی بند تھی،  آج او پی ڈی کھلنے پر سامان غائب ہونے کی اطلاع ملی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوری سکیورٹی کو طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن