پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

Jul 31, 2023 | 19:53

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔

چینی نائب وزیراعظم کے دورۂ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعطم شہباز شریف اور چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مہمان نائب چینی وزیراعظم ہی لائفنگ کا استقبال کیا اور کابینہ ارکان کا تعارف کرایا۔

 بعد ازاں چینی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان وفود کی سطح کی ملاقاتیں ہوئیں۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں اور یہ مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں