ٹویٹر نے بلیو ٹک ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹویٹر“ کو ڈیسک ٹاپ پر تبدیل کئے جانے کے بعد اب اسے موبائل فون صارفین کے لیے بھی تبدیل کردیا گیا، اب تمام موبائلز میں ٹویٹر کی رنگت اور لوگو بھی تبدیل ہوگیا۔

ٹویٹر کو ابتدائی طور پر24 جولائی کو تبدیل کرکے اس کی رنگت بلیو سے بلیک کردی گئی تھی اور اس کا تاریخی ’پرندے‘ کا لوگو ہٹاکر اس کی جگہ ’ایکس‘ دیا گیا تھا۔ڈیسک ٹاپ صارفین کے بعد اب موبائل صارفین کے لیے بھی ٹویٹر کو تبدیل کردیا گیا، اب آئی او ایس صارفین سمیت اینڈرائیڈ صارفین کی ایپلی کیشن بھی ’ایکس‘ لوگو میں تبدیل ہوگئی۔دوسری جانب ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ جلد ہی ٹویٹر کے تمام بلیو ٹک کو بھی بلیک ٹک میں تبدیل کردیا جائے گا۔انہوں نے مذکورہ جواب ایک ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ جلد ہی تمام بلیو ٹک صرف اور صرف ڈارک یعنی بلیک ٹک میں تبدیل کردیے جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹویٹر کے صرف بلیو ٹک ہی بلیک کیے جائیں گے یا پھر حکومتی اور کاروباری تنظیموں کے گولڈن اور گرے ٹک بھی بلیک کیے جائیں گے لیکن عندیہ ملتا ہے کہ صرف بلیو ٹکس کو بلیک میں ٹکس میں تبدیل کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے ٹویٹر کا لوگو اور رنگت تبدیل کیے جانے کے بعد ایلون مسک نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر ماہانہ صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ٹویٹر کے ماہانہ صارفین کی تعداد 53 کروڑ تک جا پہنچی ہے جو کہ رواں سال کی ریکارڈ سطح ہے۔ٹویٹر کی جانب سے فیس بک کے حریف پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ کے متعارف ہونے کے بعد کئی نئی تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس سے پلیٹ فارم کئی افراد کی دوبارہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن