لاہور(کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لائف انشورنس اور فیملی تکافل کمپنیوںکی بیمہ پالیسی کے فوائد، منافع کی شرح و دیگر شرائط بارے صارف کو دی جانے والی دستاویزات کا معیاری فارمیٹ جاری کیا ہے۔ ان دستاویزات میں کمپنیوں کو الاٹمنٹ چارجز ، سیلز کمیشن ، منافع کے تخمینہ کو آسان طریق اور واضح فونٹ سائز میں فراہم کرنا ہو گا تاکہ پالیسی ہولڈرز آسانی سے سمجھ سکیں۔