لاہو ر (کامرس رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے دسویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 9 ترقیاتی سکیموں کیلئے 50 ارب 76کروڑ 68لاکھ 48 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی اجلاس کیصدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ سیالکوٹ میں مرالہ بیرج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع، ٹنل والا نالہ کی ری الائنمنٹ کیلئے 3 ارب 16کروڑ 22لاکھ 89 ہزار روپے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 9 ارب 88کروڑ 96لاکھ 81ہزار روپے، چیف منسٹر پنجاب سکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12لاکھ 28ہزار روپے کے علاوہ دیگر ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز شامل ہیں۔
صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس‘9 سکیموں کیلئے‘ 50 ارب سے زائدفنڈز منظور
Jul 31, 2024