سٹاک مارکیٹ میں مندی ‘ سرمائے میں 43ارب سے زائد کی کمی 

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج گزشتہ روز 500 پوائنٹس کی تیزی کے بعد منفی زون میں چلی گئی۔ کاروباری سرگرمیاں 15.63 فیصد کم رہیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 198.94 پوائنٹس کم ہوکر 78628 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 30 انڈیکس 4.46 پوائنٹس کی کمی سے 25330  پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس206.19 پوائنٹس کم ہوکر 49892 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 696.62 پوائنٹس کی کمی کے بعد 124234 پوئنٹس پر بند ہوئے۔ مندی سے سرمائے میں 43ارب 3کروڑ 14لاکھ 17ہزار 491 روپے کی کمی ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن