لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس میں خواتین کی صحت کیلئے سرویکل سکریننگ کی اہمیت پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیاجس میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، پروفیسر ڈاکٹر زونا سعید، ڈاکٹر روحی سعید، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید، لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن فریحہ یونس، شعبہ طب کے ماہرین، تاجر رہنماؤں ودیگر افراد نے شرکت کی۔ صدر کاشف انور نے کہا کہ سرویکل سکریننگ سے کینسر کو روکنے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کا بنیادی مقصد ٹیکس، تجارت، صنعت اور معیشت کے مسائل پر بات کرنا ہے لیکن لاہور چیمبر خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے۔