موٹر وے پولیس نے بس کی کھڑکی سے گرنے والی بچی کو ریسکیو کرلیا 

Jul 31, 2024

لاہور(نامہ نگار)موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پر جمبر کے قریب بروقت مدد، بس کی کھڑکی سے گرنیوالی بچی کو فوری ریسکیو کرلیا۔والدین بس میں کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھے تھے کہ ماں کو اونگھ آ گئی اور 8 ماہ کی بچی بس کی کھڑکی سے گر گئی۔ معمول کی پیٹرولنگ کے دوران موٹروے پوکیس افسروں کو سڑک کے درمیاں روتی ہوئی بچی کی آواز آئی، موٹروے پولیس کے افسران نے فوری بچی کو ریسکیو کیا۔ بچی کو ریسکیو کرنے کے بعد کچھ ہی فاصلے پر بس کھڑی نظر آئی‘ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ اسی بس سے بچی گری ہے۔ والدین نے بچی کے ملنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔

مزیدخبریں