لاہور(سپورٹس رپورٹر)مصر کی خاتون اتھلیٹ ندا حافظ نے حاملہ ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں شرکت کی اور پہلے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے سب کے دل جیت لیے۔ندا حافظ نے امید سے ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں فینسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔26 سالہ تلوار باز نے پہلا انفرادی مقابلہ جیتا لیکن پھر وہ راؤنڈ آف 16 میں ناک آؤٹ ہو گئیں۔ندا حافظ نے 7 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔انہوں نے لکھا کہ امید سے ہونے کے باوجود مقابلہ کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے، مجھے اپنے ہونے والے بچے کیساتھ کئی چیلنجز کا سامنا رہا، یہ چیلنجز جسمانی اور جذباتی تھے۔
مصرکی حاملہ اتھلیٹ نے اولمپکس میں فینسنگ مقابلہ جیت لیا
Jul 31, 2024