لاہور(نامہ نگار) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی 7 ماہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف 61 ہزار 583 مقدمات درج، کئے گئے اور بجلی چوری میں ملوث 32 ہزار 733 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے 37 ہزار 629 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 5055 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں 18156 مقدمات درج کرتے ہوئے 17796 ملزمان کو گرفتار کیا گیااور قانونی کاروائی جاری ہے۔