مفتی کریم بخش جلالی کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی:اشرف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامع مسجد الکریم میں مفتی محمد کریم بخش جلالی کے پہلے  عرس  پرتقریب کا اہتمام صاحبزادہ حافظ محمد ماجد جلالی نے کیا۔ تحریک لبیک یارسول اﷲ صلی اﷲ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا  مفتی محمد کریم بخش جلالی نے طویل عرصے تک مرکزی جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف میں علوم اسلامیہ کی تدریس کی اور ہزاروں شاگرد تیار کئے۔ مفتی کریم بخش جلالی کی دینی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ آپ کے فتاویٰ نے فقہی احکام کی تفہیم میں  بڑا کردار ادا کیا۔ عرس کی تقریب کی صدارت پیر محمد بدر الاسلام نے کی جبکہ شیخ الحدیث حافظ محمد نذیر احمد جلالی مہمان خصوصی تھے۔  پیر محمد عبدالصمد عابد‘ پیر سید محمد فیاض الرحمنٰ‘ پیر صفدر حسین شاہ‘ اسامہ احسن جلالی‘ مولانا محمد عثمان مظہری ودیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن