بانی تحریک انصاف نے دسمبر میں دوبارہ الیکشن کیلئے تیار ہونے کا پیغام دیدیا‘ملک احمد بچھر

لاہو ر(خبرنگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان پھجر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دسمبر میں دوبارہ الیکشن کے لئے تیار ہونے کا پیغام دیا ہے، موجودہ صورتحال میں دوبارہ الیکشن پر خرچہ کرنا بہتر ہے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لوں گا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔اس عذاب سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی، ہمارا پہلے دن سے کہنا ہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جب انتخابی نشان بلا چھینا گیا تو اس کے باوجود کچھ لوگوں نے اپنے کاغذات پر پی ٹی آئی لکھا۔ملک احمد خان پھجر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسے قبول کر کے کوئی احسان نہیں کیا۔احمد خان بھچر نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بے حسی کے باعث خراب ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن