لاہور (نیوز رپورٹر)ٹرینوں کی آمدورفت بارشوں، سیلابی صورتحال سے متاثر ہوئی، جلد بہتری نظر آئیگی۔ حکومت پاکستان سے ایم ایل ون کی منظوری ریلوے کیلئے اچھے دنوں کی علامت ہے۔ ہماری بہترین کارکردگی پر وزارت نے ایک کھرب 9کروڑ آمدن کا ہدف دیا ہے، ان شاء اللہ حاصل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے فیس بک ای کچہری میں عوام کے سوالات کا جواب دیتے کیا۔ چیف ایگزیکٹو افسر ریلویز نے کہا کراچی سرکلر ریلوے کی فزیبلٹی اور پیپر ورک مکمل ہے۔ یہ سندھ حکومت کا پراجیکٹ ہے، اور اسکی تکمیل صوبائی حکومت ہی پر منحصر ہے۔ عامرعلی بلوچ نے کہا نئی کوچز کے پارٹس پاکستان آ چکے ہیں جن کی اسمبلنگ جاری ہے۔ ستمبر تک یہ کوچز سسٹم میں شامل ہو جائیں گی ۔ ٹرین کے واش روم میں برف رکھنے والے ٹھیکیدار کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ دادو، لاڑکانہ سمیت ملک بھر کے مصروف سیکشنز پر انویسٹمنٹ کرنے جا رہے ہیں۔
ایم ایل ون کی منظوری ریلوے کیلئے اچھے دنوں کی علامت ہے:عامر علی بلوچ
Jul 31, 2024