کابینہ سے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری لے لی:رانا سکندرحیات 

Jul 31, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خوشخبری سناتے کہا ہے کہ اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی ہے۔اس منظوری سے خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی۔ ای ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں جبکہ ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں ایڈریس کیا ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا   نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے۔  وزیر تعلیم نے پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کابینہ اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں