لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لاء اینڈ آرڈر کا 10 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت 14 مختلف کیسز کیلئے جے آئی ٹیز بنانے،مختلف اضلاع میں 6 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ متعلقہ ادارے عدالتوں میں دہشتگردوں کے خلاف کیسز کی پیروی یقینی بنائیں۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد، ڈی آئی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، رینجرز و متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔علاوہ ازیں پنجاب نیوٹریشن بورڈ کے پہلے اجلاس میں انہوںنے کہا بچوںکی نیوٹریشن کی سکریننگ کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات لی جائیں گی۔
صوبے میں امن و امان کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی:خواجہ سلمان رفیق
Jul 31, 2024