لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت شالیمار ٹاؤن میں ڈینگی کی ٹاؤن رسپونس ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ڈینگی صورتحال پر بریفنگ دی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا شالیمار ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔ مون سون میں ڈینگی لاروا میں اضافہ ہورہا، ہمیں ویجیلنس اور مانیٹرنگ بڑھانے کی ضرورت ہے، جن گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہو انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لاروا برآمدگی کے بعد فوری آئی آر ایس سروس شروع کی جائیں۔ صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب نیوٹریشن بورڈ کا پی ایم یو پہلا اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر نے کہا غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے ماں بچے کی صحت پر خصوصی کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں میڈیا، ماہرین خوراک اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائیگی۔