نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)پاکستان فٹ بال فیڈریش کے تعاون سے ڈی ایف اے گوجرانوالہ کی زیر نگرانی پہلی بار فٹ بال ریفریز کا تین روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد ہوا جس کی اختتامی تقریب الحدید فٹبال سٹیڈیم میں گذشتہ روز ہوئی۔ جس میں ضلع بھر سے 25 سے زائد فٹ بال کلبز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ملک کے مایہ ناز فیفا ریفری سروحید مراد اور فیفا فزیکل انسٹرکٹر سر قیصر علی نے فٹبال کے کھیل کو منصفانہ بنانے کیلئے فٹ بال کے بنیادی قوانین اور وارم اپ ڈرلز کے سلائیڈ کے ذریعے لیکچر دئیے اور پلے گراؤنڈ میں عملی طور پر پریکٹس کروائی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ڈی ایف اے گوجرانوالہ کے صدر حافظ ذکاء اللہ زبیر نے کہا کہ انتخاب کے وقت کیا گیا وعدہ آج ہم نے پورا کر دیا۔ اختتامی تقریب میں سرپرست اعلیٰ عبد الغفار سرویا،دلاور وحید ،چوہدری امجد حسین گجر ‘ رانا محمد سلیم ، ذوالفقار بٹ، اکرم مغل ،الیاس عالم سرویا ‘ قاضی سلیمان‘ اعجاز احمد ججی،تصورحسین،ملک عدنان، فاروق اعظم، یاسر گجر، اکبر مہر، کامران اشرف ، ندیم انصاری، ماسٹر عبدالرزاق اور فرخ پاشا سمیت گوجرانوالہ کے دیگر نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نوشہرہ ورکاں:فٹ بال ریفریز کے تین روزہ ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب
Jul 31, 2024