تعلیم کامیابیوں کے دروازے کھولتی ہے:خالد پرویز بلو بٹ 

Jul 31, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) معروف سیاسی، سماجی شخصیت خالد پرویز بلو بٹ نے میٹرک کے امتحان میں دینی و عصری علوم کی درسگاہ ہ جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن کے طلباء کی شاندار کامیابی پر طلباء کے اعزاز میں تقریب میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا تعلیم ایک ایسی کنجی ہے جو کامیابیوں کے دروازے کھولتی ہے، تعلیم ایک ایسی مشعل ہے جو اندھیرے ختم کرتی اور مصائب ومشکلات دور کرتی ہے،لیکن ایسی تعلیم جس کے ساتھ دین بھی شامل ہو سونے پر سہاگہ ہے اصل تعلیم تو ہے ہی دین کی تعلیم، خوش قسمت ہیں وہ والدین جو اپنی اولاد کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ  دینی تعلیم بھی دلاتے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر حافظ محمد شبیر حسین چشتی،علامہ قاری محمد امین چشتی،حافظ محمد عطالمصطفیٰ جمیل چشتی،قاری محمد ضیاء المرتضیٰ چشتی و دیگرنے بھی خطاب کیا،حافظ محمد عطالمصطفیٰ جمیل چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ چشتیہ میں طلبا کو میٹرک کی تیاری 3سالوں کے بجائے ایک سال میں کروائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں