حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاورلومز فیکٹریوں کے سینکڑوںمزدوروں نے گذشتہ روز مالکان کی جانب سے کم اجرت دیئے جانے کیخلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے شہروں میں پاورلومز مزدوروںکو جو اجرت دی جارہی ہے اسکی نسبت حافظ آباد میں مالکان بہت کم اجرت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے انکے لئے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنا محال ہو گیا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ انکی اجرت میں اضافہ کر کے انکی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔
حافظ آباد: مزدوروں کا کم اجرت کیخلاف ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج
Jul 31, 2024