امن و امان کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے : اقبال گوپے راء 

Jul 31, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدرچوہدری محمد اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردوں کا جڑسے خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں او ر دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کیلئے پوری قوت سے آپریشن کر رہی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج قیامِ پاکستان سے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی حفاظت بھی کر رہی ہے، جس بہادری سے ہماری افواج نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑی اس کی مثال دنیا میں ملنا ناممکن ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد اقبال گوپے راء نے کہا کہ عوام متحدہوکر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے امن و امان کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے ۔

مزیدخبریں