شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کی شعبہ خواتین کی سینئر رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ قوم مایوس نہ ہو جلد جابر و کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل ہوگی پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی جاری جدوجہد کی تکمیل کا وقت زیادہ دور نہیں حکمرانوں کے پائوں اکھڑ چکے ہیں یہ اقتدار کے ایوانوں سے نکل بھاگئیں گے قوم جس طرح تحریک انصاف کی جدوجہد میں مثالی کردار ادا کررہی ہے وہ لائق تحسین اورزندہ قوم ہونے کی علامت ہے ۔