بھوئے آصل (نامہ نگار) جامعہ نورانیہ رضویہ کوٹ رادھاکشن میں جمعیت علمائے پاکستان ضلع قصور کے انتخابات لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں اسماعیل نقشبندی کی زیر نگرانی ہوئے۔ متفقہ رائے سے علامہ محمد احمد برکاتی صدر، قاری غلام مصطفی سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر مشتاق احمد نورانی جبکہ مولانا نور محمد ڈھولن سرپرست مقرر ہوئے۔ انتخابی اجلاس میں اسد اللہ حیدر ، مولانا اسلم اویسی، قاری جاوید گولڑوی، محمد ارشد انصاری، قاری مشتاق احمد ربانی، میاں عبدالمنان سلطانی، حافظ سجاد احمد، قاری نیامت علی، ملک عبد الستار نقشبندی، علی احمد جاوید مغل، قاری فقیر حسین برکاتی و دیگر نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی میاں اسماعیل نقشبندی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔
جمعیت علمائے پاکستان ضلع قصور کے انتخابات‘ مولانا محمد احمد برکاتی صدر نامزد
Jul 31, 2024