شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیرپابند سلاسل رکھا نہیں جا سکتا وہ قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں ان کی جلد رہائی آئین و قانون کا تقاضا ہے عدلیہ فوری کردار ادا کرے اور تمام جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کو خارج کرکے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنائے، حکومتی صفوں میں دراڑیں مزید گہری ہورہی ہیں جو ناکام حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے دھاندلی کے سہارے برسر اقتدار آنے والے حکمران قوم کے حقیقی ترجمان نہیں یہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر اقتدار پر مسلط ہوئے ہیں قوم انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرنے کاعہد کرچکی ہے اور اس کاز کی خاطر تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ باشعور پاکستانی پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں: ڈاکٹر اسلم خان
Jul 31, 2024