ننکانہ صاحب(نامہ نگار) سیب کا مربہ کھانے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ٹوانہ میں سیب کا مربہ کھانے سے خاتون سمیت 4افراد کی حالت خراب ہو گئی اطلا ع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملہ نے وہاں پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال شاہکوٹ منتقل کر دیا متاثر ہونیوالوں میں 19 سالہ حماد، 25 سالہ عدیل، 30 سالہ منیب اور 27 سالہ شہر بانو شامل ہیں۔