بھارت کو تباہ، آزادی حاصل کر کے دم لیں گے: سکھ رہنما 

Jul 31, 2024

کیلگری (آئی این پی) کینیڈین سکھ رہنما نے خطاب کیا، گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا سکھ اپنی آزادی کی تحریک میں کسی بھارتی کی جان نہ لیں، ہم اپنا وطن ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔ لوگوں کو قتل کرنا بھارت کی فطرت ہے، بھارت نے ہردیپ سنگھ کو قتل کیا۔ عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو خالصائی انصاف کیا جائے گا۔ مودی میرا پیغام سن لے، ہم آزادی حاصل کر کے دم لیں گے اور بھارت کو تباہ کر دیں گے۔ مودی اور بھارتی حکومت پنجاب میں قتل عام کی ذمہ دار ہے۔ خالصتان ریفرنڈم ہمارا ہتھیار ہے، بھارت بم مارتا ہے ہم نے پنجاب کے ہر گھر میں بم بنا دیا ہے، جو خالصتانی ووٹ کے ذریعے پھٹے گا۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے دلی بنے گا خالصتان کے نعرے بھی لگوائے۔

مزیدخبریں