مہنگائی کے خلاف دھرنے کا حامی جماعت اسلامی گورنر ہاؤس کے  اندر بیٹھے: کامران ٹیسوری 

کراچی (نیٹ نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے بجائے اندر دھرنا دیں، عوام کو مشکلات میں مبتلا کر کے ان سے انتقام مت لیں، دھرنا مظاہرین کا آج شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا۔ مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔ بارش کے پیش نظر دھرنے کے شرکاء کیلئے پکوڑوں کے علاوہ کھانے، پینے کا بھی بندوبست کروں گا۔ دھرنے میں شریک نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں۔ 

ای پیپر دی نیشن