اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم

اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایم سی آئی کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ پی ٹی آئی سی ڈی اے حکام سے دس قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔ عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر  اعتراضات دور کر تے ہوئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن