لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپک گیمز میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کھلاڑیوں نے برف کی جیکٹیں پہن لیں اور شائقین ہاتھ سے پنکھے اٹھالائے۔پیرس اور آس پاس کے علاقوں میںرجہ حرارت 35C تک پہنچنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے منتظمین پریشان ہیں۔ فٹبال میچ کے دوران شائقین کو ٹوپیاں پہننے، ہائیڈریٹ رہنے اور سن سکرین لگانے کا کہا گیا۔ٹینس کھلاڑیوں کو مردوں اور خواتین کے سنگلز میں دوسرے اور تیسرے سیٹ کے درمیان زیادہ وقفہ دیا گیا۔برطانوی ٹینس سٹار جیک ڈریپر نے کہا کہ اس قسم کی گرمی میں نہیں کھیلا ، یہ واقعی مشکل ہے۔ بوتلیں بوتلیں ٹھنڈی نہیں رہتیں، گرم پانی پی رہے ہیں۔ برطانوی ڈریسج سوار کارل ہیسٹر نے کہا کہ یہ واقعی گرمی ہے لیکن آپ کو اس کے بارے میں پیشہ ورانہ ہونا پڑیگا۔ بی ایم ایکس پرسواروں کو برف کی جیکٹیں اور پانی کی بوتلیں دی گئیں۔شہر میں 300 سے زائد پانی کے فوارے لگائے گئے ہیں۔ آپریشنز ڈائریکٹر لیمبس کونسٹنٹینیڈیس نے کہا کہ کسی کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ گرمی کے خدشات کی روشنی میں 2500 عارضی کولنگ یونٹ لگائے گئے تھے۔